کرم پور (نامہ نگار)پاکستان میں حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ سرگرمیاں جو قومی سلامتی، معاشی استحکام، اور علاقائی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ ۔ ان خیالات کا اظہار صدرگازر اتحاد میاں شبیر احمد،چیف ایگزیکٹو میاں عبد الرحیم،میاں یعقوب احمد،میاں منظوراحمد،میاں عارف شاکر،میاں خالدبشیر،ایاز پہلوان،میاں فیض احمد،ڈاکٹر ذوالفقار احمد اور دیگرنے کیا انہوں نے کہاکہ جعفر ایکسپریس ٹرین کے نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی قابل افسوسناک عمل ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ان حملوں میں شہید ہونے والے افراد کے دکھ میں ہم برابر شریک ہیں دشت گر دوں کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونگے۔