جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)رمضان المبارک کی مناسبت سے گزشتہ روز افطار پارٹی وڈنر بسلسلہ ایصالِ ثواب راجہ نعیم اختر مرحوم ، راجہ کرم داد مرحوم ، حاجی محمد افضل مرحوم، حافظ عبدالخالق مرحوم، ڈاکٹر میر قادر مرحوم کے لیے جنڈ شہر کی ممتاز بزنس مین وسیاسی سماجی شخصیات راجپوت برادران کیجانب سے راچپوت ہاس محلہ گوڑہ جنڈ میں پرتکلف افطار پارٹی وڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے سیاسی وسماجی اور مذہبی شخصیات ۔صحافی برادری اور عوام علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع بابرکت موقع پر راجپوت برادران کی طرف سے اہلِ محلہ کیلیے 2 گلیوں کی کشادگی اور پختگی کی گئی اور جامعہ غوثیہ ضیاالکرم للبنات جنڈ کیلیے مین سی پیک پر ایک کنال کا پلاٹ عطیہ دیا گیا بعد از نمازِ عصرخوبصورت روحانی محفلِ پاک کا اہتمام کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض محمد ارسلان حیدر نے انجام دیئے جبکہ تلاوت کلام پاک قاری رضا محمدنے کی اور خصوصی طور پر گلہائے عقیدت کے پھول معروف نعت خوان سید نویدحسین شاہ کاظمی نچھاور کیے اور خصوصی خطاب علامہ پروفیسر حافظ عبد الجلیل نے فرماتے ہوئے رمضان المبارک کی فیوض وبرکات پر روشنی ڈالی اوردعا علامہ پیرفاروق احمد میروی دربارعالیہ میرا شریف نے فرمائی ۔