5 کروڑ  اضافہ، زرمبادلہ ذخائر 15 ارب  92 کروڑ ڈالر ہو گئے 

کراچی (کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں 5کروڑ 51لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق 7مارچ  2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 15ارب  92کروڑ  89لاکھ ڈالر ہو گئے تاہم سٹیٹ بنک کے ذخائر  15کروڑ 16لاکھ ڈالر کمی سے11ارب  9کروڑ  79لاکھ ڈالر پر آ گئے ۔ بیرونی قرضے کی ادائیگیوں کے باعث سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی جبکہ کمرشل بنکوں کے ذخائر 20کروڑ 67لاکھ ڈالر اضافے سے 4 ارب 83کروڑ 10لاکھ ڈالر پر جا پہنچے۔

ای پیپر دی نیشن