کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن اور چیکنگ کے باوجود دہشت گردوں کی کارروائیاں جاری ہیں، سرجانی ٹاؤن سیکٹرسیون ڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ندیم نامی ناجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اظہر نامی شخص شدید زخمی ہوا، پولیس کے مطابق دونوں سیاسی جماعت کے کارکن ہیں ادھر ملیرندی سے دو بھائیوں عبداللہ بلوچ اور وحید بلوچ کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں،ملیرکھوکھرا پار کے رہائشی دونوں بھائیوں کو گزشتہ روزاغواء کیا گیا تھا،ماڈل کالونی ٹیلیفون ایکسچینج کے قریب سے نذیر عرف بوبی نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی،سپر ہائی وے احسن آباد موڑ اور ابوالحسن اصفہانی روڈ سے بھی دو بوری بند لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی ،ناظم آباد، نیوکراچی، پی سی ایچ ایس اور کورنگی میں بھی فائرنگ کے واقعات میں چارافراد زخمی ہوگئے دوسری طرف ایسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چھیہتر ملزموں کوگرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا.