ڈی آئی جی کراچی ویسٹ جاوید اوڈھو نے عباسی شہید ہسپتال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر قاری بلال مارا گیا۔ قاری بلال کا تعلق وزیرستان سے تھا۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے شبہ ظاہر کیا کہ قاری بلال پروین رحمان کے قتل میں بھی ملوث تھا،اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔