لاہور(سٹی رپورٹر) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ کرونا سے بچائو کیلئے جاری لاہور ویئرز ماسک مہم کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ لاہور ویئرز ماسک مہم کیلئے امریکی نجی کلودنگ فرم کے عطیہ کردہ ماسکس کے 10 کنٹینرز لاہور پہنچ گئے ہیں۔ پہلی کھیپ کے 10 کنٹینرز میں تقریباً 80لاکھ کووڈ واش ایبل ماسک موجود ہیں۔کمشنر لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل لاہور عثمان جلیس و اے سی رائیونڈ عدنان رشید کی زیرنگرانی ماسک گوداموں میں منتقل کر دئیے گئے۔ کووڈ واش ایبل ماسکس کی پہلی کھیپ آج علی الصبح سندر انڈسٹریل سٹیٹ لاہور پہنچی تھی۔ جنوری 2022میں 2کروڑ کووڈ ماسکس کے کل 27 کنٹینرز لاہور پہنچیں گے۔امریکی نجی فرم نے تقریباً 45 ملین ڈالر مالیت کے 30ملین ماسکس کمشنر لاہور ویئرز ماسک مہم میں عطیہ کئے۔