وہاڑی (خبر نگار‘ کرائم رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) ایڈ وائزر وفاقی محتسب ملتان ریجن محمود جاوید بھٹی نے ڈی سی کمپلیکس وہاڑی میں لوگوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے محکموں کو ہدایات جاری کیں۔محمود جاوید بھٹی نے کہا کہ عوام کوفوری اور بلا معاوضہ انصاف مہیا کرنے کے وعدہ کے تکمیل کی جا رہی ہے اور عوام وفاقی محتسب کی اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔