کھنڈہ ،مقامی انتظامیہ چکن فروش مافیا کے ہاتھوں بے بس 

 کھنڈہ (نامہ نگار) انتظامیہ نے چکن فروش مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں جن کی جانب ست شہریوں کے ساتھ منافع خوری کی حد عبور کرتے ہوئے من مانے ریٹ اور کم تول کے ساتھ دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مرغی کا گوشت 800  روپے سے 850 روپے تک فروخت کیا جارہا ہیپرائس کنٹرول نظام بری طرح ناکام ہوچکا ہے گوشت کی اڑان بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے منافع خور مرغ فروشوں پر کنٹرول کرنے کی بجائے انہیں کھلی چھٹی دے دی ہے واضح رہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر فی کلو زندہ مرغی کا ریٹ 412 روپے فی کلو گرام دیا گیا ہے مگر گوشت کے ڈبل پیسے وصول کیے جاتے ہیں عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی اٹک را عاطف رضا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن