لاہور( نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے مادھو لال حسین کے مزار پر حاضری دی۔ مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا کی۔ انہوںنے میڈیا سے گفتگو میںکہا 2 سال قبل سابقہ حکومت کی پالیسیاں پاکستان کو تقریبا ڈیفالٹ کروا چکیں تھیں۔ مسلم لیگ حکومت کی مستحکم اور دور رس پالیسیوں کی وجہ سے ڈیفالٹ ہونے سے بچا۔وزیر اعلی مریم نواز دن رات صوبے کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔پاکستان کا کرنٹ ڈیفیسٹ خسارہ کم ہو چکا ہے۔ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔آج ہم بھی نفرتوں کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔جبکہ خواجہ عمران نذیر ٹی وی سٹیج اور فلم کے مشہور ایکٹر اور کامیڈین جاوید کوڈو کے گھر گئے اور جاوید کوڈو کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوںنے کہا جاوید کوڈو بلاشبہ بڑے اداکار تھے۔ جاوید کوڈو نے ساری زندگی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرئیں۔ جاوید کوڈو نے ہرمیدان پر اپنے فن کا لوہا منوایا۔خواجہ عمران نذیر نے جاوید کوڈو کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ پسماندگان کو یہ صدمہ ہمت و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دیں۔