لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ اتار چڑھاؤ ہوتے ہیں، ابھی تو ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے۔پی ایس ایل کیلئے مکمل تیاری کی، کمی نہیں چھوڑی۔ پشاور زلمی کے ٹاپ تھری کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کا پلان دیا گیا، اتار چڑھائو ہوتے رہتے ہیں، ابھی تو ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے۔ میچ میں صرف انجوائے کرتا ہوں، کچھ منفی بات نہیں سوچتا، پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشنز میں موسم کچھ سرد تھا، اب گرم ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ رات کے میچز میں پچز بیٹنگ کیلئے سازگار ہوں گی۔محمد عامر کے حوالے سے صائم ایوب نے کہا کہ گراؤنڈ میں اس طرح کمنٹس پاس ہوتے رہتے ہیں، بائولر کہتا ہے میری بال پر کھیل کر دکھاؤ اور بیٹر کہتا ہے تیز پھینک پر دکھاؤ۔ اس طرح کے کمنٹ پاس ہونا کوئی بڑی بات نہیں ایسا گرانڈ میں چلتا رہتا ہے۔ اس میں سنجیدگی والی کوئی بات نہیں۔