آسٹریلوی کرکٹر میتھو شارٹ انجری سے صحتیاب ہو گئے‘اسلام آباد یونائیٹڈ

 لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر میتھوشارٹ چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہونے والی معمولی چوٹ سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے اپنی شادی کے بعد واپس آنے والے میتھوشارٹ لاہور قلندرز کے خلاف میچ کیلئے دستیاب تھے مگرٹیم مینجمنٹ نے میٹ شارٹ کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ میتھو شارٹ کی ریکوری درست سمت میں جاری ہے، اہم میچز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم ان کا ورک لوڈ احتیاط سے مینیج کریں گے،ٹیم مینجمنٹ چاہتی ہے کہ میتھو شارٹ ٹورنامنٹ کے اہم مراحل میں مکمل فٹ ہوں۔میٹ شارٹ کو پلئینگ الیون میں اس وقت شامل کیا جائیگا جب میڈیکل پینل اجازت دیگا،اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کھلاڑیوں کی صحت ہمیشہ پہلی ترجیح ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن