میاں برادران نے ملک کو اندھیروں سے نکالا:ملک محمد احمد خاں

الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے بابا خوشی محمد کی وفات پر تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہامیاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ناقابلِ تسخیر بنایا ان کے دور میں پاکستان کی معیشت کو استحکام ملا توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بے نظیر کاوشیں کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے پاکستان کو ایک پر امن ملک بنا دیا۔ میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز بھی عوام سے کئے ہوئے وعدوں کی تکمیل اور معیشت اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے مہنگائی سے عوام کو نجات دلا کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف عمل ہیں شرح سود میں آئے دن کمی ہو رہی ہے جس سے پاکستان کی اقتصادی اور معاشی طور مظبوط ہو رہا ہے۔اس  موقع پر میاں اسماعیل بھولا، رمضان حمید خان ،رانا صفدر خان، جہانزیب قمر ،شاہ زیب ،سعید عمران، شفیع ایڈووکیٹ ودیگر  بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن