گوجرانوالہ:پی آئی ایم اے کے زیراہتمام پیما میڈیکل کنونشن

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی کے زیراہتمام پیما میڈیکل کنونشن میںپروفیسرخالد مسعود گوندل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنوشن کا مقصد تعمیر سیرت اور خدمت انسانیت کے ذریعے رضائے الہی کے حصول کیلئے کوششوں کو تیز کرنا ہے ،ڈاکٹروں کی علمی اور فکری راہنمائی کیلئے ضلعی،صوبائی اور مرکزی سطح پرکنونشنزکا انعقادناگزیر ہے ،دو سال کے بعد منعقد ہونیوالے انیسویں صوبائی کنونشن سے معروف سکالرز اور شعبہ طب سے منسلک نامور مقرر میڈیکل سٹوڈنٹس کے لئے کیرئیر کونسلنگ پر سیر حاصل گفتگو کریں گے، مقامی ہوٹل میں ہونیوالے اس کنونشن سے سینئر رکن پیما ڈاکٹر ابرار کلیم خواجہ،میجر ڈاکٹر عبدالقیوم ملک،صدر پیما پنجاب ڈاکٹر آصف محمود کھوکھر،نائب صدر سی پی ایس پی ڈاکٹر خالد مسعود گوندل،پرنسپل جی ایم سی پروفیسر اقبال حسین ڈوگر سابق پرنسپل جی ایم سی پروفیسر آفتاب محسن، چیئر مین کنونشن ڈاکٹر مدثررسول،پیما پنجاب اور پی ایم اے گوجرانوالہ کے اکا برین اور پنجاب بھر سے پانچ سو زائد ڈاکٹر اور میڈیکل سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن