رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم ڈی پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپویشن سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے قصور میں اجتماعی شادیوں کی سالانہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی،تقریب کا اہتمام مدینہ منورہ سے آئے ہوئے مسجد نبویؐ کے رنگ ساز سماجی رہنماء صوفی انور نے کیا تھا،اس موقع پر نئے مستحق جوڑوں کو جہیز کا سامان بھی دیا گیا اور پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مرزا جاوید اور مسلم لیگی رہنماء چودھری رحمت نے خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر چودھری عبدالغفور نے کہا کہ کسی غریب کی بیٹی کو جہیز کیساتھ رخصت کرنا موجودہ دور کی سب سے افضل نیکی ہے ، مخیر حضرات کواس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کی بیٹیوں کو ڈولیوں میں بٹھانے والے لوگ جنتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرز پر جلد ہی ایک پروگرام شروع کررہی ہے۔