کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، سفاک قاتلوں نے مزید نو افراد کی جان لے لی ۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رانگڑ محلہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پتھارے پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ فیڈرل بی ایریا بلاک پندرہ میں نامعلوم کار سوار افراد نوجوان کی لاش پھنک کر فرار ہوگئے ،،پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ ادھر لیاری کے علاقے نیا آباد میں ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ہجرت کالونی ریلوے لائن کے قریب جھاڑیوں سے بچے کی دو روز پرانی لاش ملی، کھارادرمیں فائرنگ سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا،، کیماڑی اورناظم آباد سے بھی ایک سالہ بچے اورایک شخص کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں، ادھرگزشتہ روز ناظم آباد میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں زخمی اہلکارگلزاربھی اسپتال میں چل بسا جبکہ کھوکھرا پارمیں فائرنگ سے محمد عمرنامی شخص زخمی، کورنگی صنعتی ایریا میں فائرنگ سے نور السلام جاں بحق ہوگیا۔دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے منگھو پیر کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گردوں شعیب محسود،خالد محسود اور اورنگزیب محسود کو گرفتار کرلیا ، ملزمان سے ایک خود کش جیکٹ، بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود گروپ سے ہے۔ ادھرسندھ رینجرزنے فقیرگوٹھ، چنیسرگوٹھ،ناظم آباد،مچھر کالونی،اردو چوک اور اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلرز سمیت تیس ملزموں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن