اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے اسلام آباد میں 35ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت بہتر اور موثر گورننس ہی پاکستان کو غیر معمولی حالات اور سماجی، اقتصادی، انسانی ترقی، صحت، تعلیم، ترقیاتی چیلنجز پر قابو پانے میں اہم ثابت ہو گی ۔پیشہ ورانہ اور متحرک بیوروکریسی ہمارے ملک کی نظام کاری کی تشکیل اور ہمارے سماجی، اقتصادی اور ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انھوں نے اس امر کا خصوصی طور پر ذکر کیا کہ وزیراعظم کی حیثیت سے اور اب چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے، میں نے یہ دیکھا ہے دیانتدار افسران بامعنی اور پائیدار تبدیلی لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول موثر حکمرانی پر منحصر ہے ۔ا