راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) راولپنڈی میں وزیر اعلی پنجاب کے گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی فراہمی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی مہمان خصوصی طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گرین ٹریکٹرز پروگرام وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے زراعت کی ترقی کے لئے ایک اہم قدم ہے۔