یوکرین کی طرف سے ہفتے کے روز سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ اس کے ایف سولہ طیارے کا پائلٹ 12 اپریل کو ایک لڑائی کے دوران ہلاک ہو گیا ہے۔ جب سے امریکہ نے روس کے خلاف لڑائی کے لیے یوکرین کو ایف سولہ طیارے دیے ہیں یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔یوکرین کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے 12 اپریل 2025 کو 26 سالہ پائلٹ پاولو لوانو اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ ایک ایف سولہ طیارہ اڑاتے ہوئے جنگی مشن پر تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے 'وہ کارروائی کے دوران مارا گیا اور اپنے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جان سے ہار گیا۔' تاہم فوج کے اس بیان میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے۔ کہ یہ پائلٹ کن حالات میں لڑائی میں مارا گیا۔البتہ یہ بتایا گیا ہے کہ انکوائری کرنے کے لیے ایک کمیشن قائم کر دیا گیا ہے جو اس افسوسناک واقعے سے متعلق ساری تفصیلات جمع کرے گا کہ یہ واقعہ کس طرح پیش آیا۔ہلاکت کی اطلاع اور انکوائری کمیشن کے قائم کرنے سے متعلق اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ 'یوکرینی پائلٹ ایف سولہ اڑاتے ہوئے اپنی ممکنہ انسانی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔ اور لڑائی کے دوران اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر اپنی زمہ داریان ادا کرتے ہیں۔ پاولو بھی ایسے ہی جانباز پائلٹو میں سے ایک تھا۔'یوکرینی کے پائلٹ زیلنسکی نے بھی پاولو کے لرائی کے دوران ہلاک ہو جانے پر اظہار تعزیت کیا ہے، سوشل میڈیا پر ایک بیان میں زیلنسکی نے کہا ' ہم واقعے کی انکوائری کرا رہے ہیں۔ 'یاد رہے یوکرین کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پچھلے سال موسم گرما مین کی گئی تھی۔ ان طیاروں کے حصول کے لیے یوکرین دو برسوں سے کوشش کر رہا تھا۔اگست 2024 کو یوکرین کی طرف سے کہا گیا ' ایک ایف سولہ طیارہ روسی میزائل سے ایک ایف سولہ طیارہ تباہ اور اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔ ' قیمتی ایف سولہ طیارے کی تباہی کی یوکرین کی طرف سے واحد اطلاع تھی جو سامنے لائی گئی۔پچھلے سال زیلنسکی نے اپنی قوم کو خوشخبری دی تھی کہ جنگی جیٹ طیاروں کی نئی ڈلیوری جلد ہو گی ۔ مگر انہوں نے جنگی طیاروں کی تعداد کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔