حسن ابدال(نمائندہ نوائے وقت)واپڈا ایگز یکٹو انجینئرعثمان حیدر نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں بیساکھی کی تقریبات میں انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا اس موقع پر ایس ڈی او ائیسکو باری داد ٹیکنیکل اسسٹنٹ یاسر علی انچارج محمد نعیم اختر نے ایگزیکٹو کو تمام انتظامات کی بریفنگ دیتے ھوئے بتایا کہ پنجہ صاحب میں بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے سٹینڈ بائی جرنیٹر کا بھی انتظام کر رکھا ھے عثمان حیدر نے کنڑول روم کا بھی دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور سٹاف سے بھی ملاقات کی اور ھدایت جاری کی کہ بجلی بند ھونے کی صورت میں جرنیٹر سے فوراً بجلی فراھم کی جائے تاکہ ھمارے مہمان سکھ یاتری سکون سے اپنی مذھبی رسومات ادا کر سکیں اس موقع پر علی خان اور شاہ ریاض بھی موجود تھے۔