لاہور (کلچرل رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی نے پاکستان بیت المال کے اشتراک سے ماہِ رمضان المبارک 2025 کے دوران وزیر اعظم پاکستان کے اڑان پاکستان منصوبے اور ’’ اہتمامِ رمضان پروگرام‘‘ کے تحت جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں افطار باکس کی تقسیم کا عظیم فلاحی منصوبہ مکمل کیا۔ اس مہم کے تحت ساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد کو افطار کی سہولت فراہم کی گئی جو خدمت خلق کی ایک درخشاں مثال ہے۔ اس موقع پر منعقدہ ’’تقریب تقسیم اعزازات‘‘ جو ملتان میں منعقد ہوئی۔ امیر مصطفائی تحریک غلام مرتضیٰ سعیدی نے کہا سیرت مصطفیؐ کی روشنی میں خدمت انسانیت کے جاری سفر کو اجاگر کیا۔