ڈپٹی کمشنر ، سی پی او کا گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ 

گوجرانوالہ، کامونکی(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ  ڈویژن میں 326ویں ویساکھی تہوار کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سٹی پولیس آفیسر ایاز سلیم نے گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کیا،اور سکیورٹی و انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نوید احمد کااس موقع پر کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کی آمد سے قبل تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ آج  اپریل کو گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد میں تقریباً 3 ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے،جنہیں خوش آمدید کہنے کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر تیار ہے،سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے ایک جدید کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں جدید سیکیورٹی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں،سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 1700 سے زائد پولیس افسران و جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ 22 ایلیٹ فورس اور 12 ڈولفن فورس کی ٹیمیں بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں،سی پی او ایاز سلیم کے مطابق سکھ یاتریوں کے روٹس پر بھی پولیس کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ ان کی نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن