شکایات کے ازالے کیلئے  پولیس حکام کی کھلی کچہریاں

روہڑی (نامہ نگار) ڈی آئی جی سکھر جاوید احمد جسکانی اور ایس ایس پی سکھر سنگھار علی ملک کی ہدایت پر شہریوں سے میل جول اور انکی ہر چھوٹی بڑی شکایات اور اسکے فوری ازالہ اور شہر میں امن وامان بحال رکھنے کے لئے ایس ایچ او روہڑی یاسرکھوسو نے روہڑی پولیس اسٹیشن میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور شہر بھر میں سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے صحافیوں،تاجروں دوکانداروں اور شہریوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی تیز کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ اور روہڑی یاسر کھوسو نے روہڑی پولیس اسٹیشن میں منعقدہ کھلی کچہری میں شامل شہریوں کی شکایات سنیں اور انکے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے اس موقع پر ایس ایچ او یاسر کھوسو کا کہناتھاکہ پولیس میڈیا اور شہریوں کے درمیان جب تک ہم آہنگی اورمیل جول اورپولیس کوانکا تعاون حاصل نہیں ہوگا تب تک شہر میں امن وامان قائم رکھنا پولیس کے لئے دشوارکن ہوتاہے اچھے پولیس افسران کی ہدایت پر یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے روہڑی شہر میں امن وامان بحال رکھنا اوراس میں بسنے والوں کی جان ومال کی حفاظت ہمارا فرض ہے اوراس فرض کو نبھانا میری اولین ترجیح ہے 

ای پیپر دی نیشن