افغان حکومت کی ساکھ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی : سویڈن

کابل (اے ایف پی) سویڈن کے وزیر خارجہ کارل بلدت نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی ساکھ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز یہاں کرزئی سے ملاقات میں بلدت نے کہا کہ اب افغان حکومت کو جمہوری اصلاحات اور ملکی ساکھ بحال کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئے۔ یاد رہے کہ کرزئی کو اپنے نائب کیلئے قاسم فہیم کے انتخاب پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کرزئی کے بھائی بھی افیون کی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ دریں اثناء افغان صدر حامد کرزئی دوسری مدت کیلئے 19 نومبر کو حلف اٹھائیں گے اور حلف برداری کے دو ہفتے بعد کابینہ کا اعلان کیا جائیگا۔ ادھر عبداللہ عبداللہ نے امریکہ کی طرف سے اصلاحات کیلئے کرزئی پر دبائو کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر کرزئی کی حکومت میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن میں بیٹھ کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن