میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ مستقبل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے مستقبل کے بارے میں بہت حیران کن پیشگوئی کی ہے۔ مارک زکربرگ نے ایسے ڈیجیٹل مستقبل کا تصور پیش کیا جس میں اے آئی دوستوں کی تعداد حقیقی انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ جبکہ اے آئی چیٹ بوٹ تھراپسٹ، اشتہاری ایجنسیوں اور کوڈرز کو متبادل ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اے آئی ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔ حقیقی دنیا میں لوگ زیادہ دوست اور سماجی رابطے چاہتے ہیں لیکن روزمرہ کی مصروفیت کے باعث زیادہ دوست بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔مارک زکربرگ نے کہا کہ میرا ماننا ہے ہر فرد اوسطاً 15 افراد کو دوست بنانے کا خواہشمند ہوتا ہے۔ لیکن انہیں سنبھالنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اے آئی ٹیکنالوجی ان افراد کے لیے بہترین حل ثابت ہو گی جو زیادہ دوست بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے آئی ان لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو گی جو علاج کے لیے ڈاکٹروں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ اور ایسے افراد جن کو تھراپسٹ تک رسائی نہیں ملتی وہ اے آئی سے مدد حاسل کر سکیں گے۔مارک زکربرگ نے کہا کہ میرا خیال ہے لوگ ایسے سسٹم کو پسند کریں گے جو ان کو اچھی طرح سے سمجھتا ہو۔