قوم افواج پاکستان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے، راجہ محمد حنیف

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم راجہ محمد حنیف کی قیادت میں حلقہ پی پی 17 کے عوام کی جانب سے پاک فوج کی بھارت پر فتح کی خوشی میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ جس میں سینکڑوں شہریوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔شرکاء  نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پاک فوج کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر "پاک فوج زندہ باد"، "بھارت کی شکست ہماری خوشی"، "پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ" جیسے  نعرے درج تھے۔ فضا مسلسل "افواجِ پاکستان کو سلام" کے نعروں سے گونجتی رہی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد حنیف نے کہا کہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کے لیے فخر اور خوشی کا دن ہے۔ ہماری بہادر افواج نے ایک بار پھر دشمن کو شکست دے کر ثابت کر دیا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے۔ بھارت کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ہماری افواج نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ امن ہماری خواہش ضرور ہے، مگر دفاع میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن