ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش ،کمیٹیاں تشکیل ،ذمہ داریاں تفویض :عتیق الرحمان 

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے کہا رواں سال اکتوبر میں ہونیوالی ہاتھ سے بنے قالینوں کی 41ویں عالمی نمائش کی تیاریوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیکر انہیںذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی خریداروں سے رابطے جاری ہیںاور کوشش ہو گی کہ امسال ہونیوالی نمائش میں روایتی خریداروں کے علاوہ نئے خریداروں کو بھی راغب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوںنے جائزہ اجلاس سے خطاب میںکیا۔  عبد اللطیف ملک، اعجاز الرحمان، عثمان اشرف ، میجر (ر) اختر نذیر، سعید خان ، سیکرٹری محمد ریاض سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کی مذمت اور اسے منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی افواج کو بھرپور تحسین پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن