گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ اور سول ڈیفنس کے اشتراک سے ایک اہم تربیتی سیشن گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں ہواجس کا مقصد تعلیمی اداروں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا تھا اس تربیتی سیشن میں ضلع بھر سے سکول کلسٹر ہیڈز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو سول ڈیفنس سے متعلق اہم امور کی عملی تربیت دی گئی،تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے طلبہ کو تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔