لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کانکررز اور انونسیبلز کی کامیابی حاصل کرلی۔ نیشنل سٹیڈیم میں چیلنجنرز اور انونسیبلز کا میچ ٹائی ہوگیا جس کے بعد انونسیبلز نے سپر اوور میں2 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ چیلنجرز نے 9 وکٹوں پر145 رنز بنائے۔انونسیبلز نے جواب میں 5 وکٹوں پر 145 رنز بنائے۔سپر اوور میں انونسیبلز نے ایک وکٹ پر12 رنز بنائے۔چیلنجرز کی ٹیم سپر اوور میں 10 رنز بناسکی۔ کانکررزنے سٹرائیکرز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ سٹرائیکرز 67 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کانکررز نےہدف بغیر کسی نقصان پر پورا کرلیا۔