راولپنڈی(جنرل رپورٹر)منشیات کے مقدمات میں 2مجرموں کو مجموعی طور پر 18سال قید سخت اور 1لاکھ60ہزار روپے جرمانہ ادا کر نے کی سزا سنا دی گئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحان مدثر نے مجرم عاصم علی کو 9 سال قید سخت اور 80 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو 660 گرام چرس برآمد ہونے پر واہ کینٹ پولیس نے نومبر 2024 میں گرفتار کیا تھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید احمد انجم نے مجرم عرفان علی کو 9 سال قید سخت اور 80 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم سے 1 کلو 480 گرام چرس برآمد ہونے پر ائیر پورٹ پولیس نے دسمبر 2024 میں گرفتار کیا تھا،