حضرو (نمائندہ نوائے وقت) 37 سالہ خالد محمود ولد فضل ربی سکنہ محلہ خانان ویسہ حضرو نے تھانہ رنگو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ ہم چار بھائی اور دو ہمشیرہ ہیں مجھ سے چھوٹے بھائی ساجد محمود کی ٹیلر نگ کی دوکان ویسہ کامل پور مو سی میں ہے جس کے ساتھ بھائی عبدالماجد بھی دوکان کے اند ر کپڑوں کے کاج اور ایزی لوڈ کا کام کرتاہے ساجد محمود اور عبدالماجد گھر سے دوکان پرکام کے لیے گئے وہ بھی وہاں موجود تھے ،ساجد محمود کا کاریگرولد غلام سر ور کپڑوں کی سلائی کر رہاہے مدثر ولد محمدسلیم سکنہ ویسہ ہاتھ میں کپڑے کا سوٹ پکڑے دو کان کے اندر آیا اور بھائی ساجد محمود کو سوٹ عید سے پہلے سلائی کرکے کہنے کا کہا جس پر ساجد محمود نے کہاکہ عید کی وجہ سے کا فی رش ہے سوٹ عید کے بعد سلائی ہو کر ملے گا جس پر مد ثرنے بھائی ساجد محمود کے ساتھ تو ں تکرا ر شروع کر دی جس پر ہم نے اس کو سمجھا یا مدثر وہاں سے غضے کی حا لت میں چلا گیا آٹھ منٹ بعد دوبارہ ہاتھ میں پسٹل پکڑے بھائی ساجد محمود کی دوکان کی اند ر آیااوراسے للکار ا کے تمھیں سوٹ نہ سلائی کرنے کا مزہ چکھاتا ہوں مدثرنے اپنے ہاتھ میں پکڑے پسٹل سے سیدھے فائر بھائی ساجد محمود پرکیے جو اسے جسم کے مختلف حصوں پر لگے ہو زخمی ہو کر گر پڑا محمدا حسان اپنی جگہ سے اٹھ کر مدثر کو دوکان کے باہر پکڑنے لگا تو مدثر نیقتل کی نیت سے محمد احسان پر فائر کیا جو اسے پیٹ کر لگا جو زخمی ہو کر گلی پر گر پڑا قاتل مدثر نیپستو ل لہراتے ہوئے خبر دار کیا کہ کوئی آگئے ہوا تو اسے بھی موت کے گھاٹ اتار دے گا اور پسٹل لہراتا ہو ا فرار ہو گیا ،ساجد محمود اور محمداحسان کو زخمی حالت میں بذریعہ ایمبولنس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو لے کر آئے جنہوں نے دونوں کو راولپنڈی ریفل کر دیا ساجد محمود زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ محمداحسان کی حالت تشویشناک ہے پولیس نے مقدمہ قتل درج کرکے قاتل مدثر کی تلاش کے لیے چھا پے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔