کراچی(سپورٹس رپورٹر)سترہ سالہ علی اسفند سپن باؤلنگ کی دنیا میں نام بنانے کے خواہشمند ہیں ۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ علی اسفند نے کرکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں نام بنانے کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے، بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے سپنر کا تعلق بھی ان 107 ابھرتے ہوئے ستاروں میں سے ہے جنہیں پی سی بی پاتھ ویز پروگرام کے ذریعے کیرئیر میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔علی اسفند نے گزشتہ ڈومیسٹک سیزن میںسنٹرل پنجاب بلیوز کی نمائندگی کرتے ہوئے نیشنل انڈر 19 کپ میں 10 وکٹیں حاصل کرکے بہترین باؤلر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ وہ نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ میں بھی 25 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے دوسرے بہترین باؤلر قرار پائے تھے۔