درجہ چہارم ملازمین کی تنخواہیں بند کرنا انسانی حقوق کی پامالی ہے: رانا لیاقت 

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ ضلع لاہور کے سینکڑوں درجہ چہارم کے ملازمین کی تنخواہیں 4 ماہ سے بند ہیں ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ تنخواہوں کی بندش انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔ سیکرٹری سکول پنجاب کی طرف سے غیر قانونی درجہ چہارم کی بھرتیوں کی تحقیقات کے لیے جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے وہ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی رپورٹ جمع نہیں کروا سکی جبک۔کمیٹی ان غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث سابقہ سی او ایجوکیشن پرویز اختر اور اس کے قریبی اہلکاروں کو بچانے کیلئے لیت و لیل سے کام لے رہی ہے ۔ پہلے بھی جو انکوائری ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب کے آفس میں ہوئی تھی اس میں بھی حقائق کو مسخ کر کے اصل ذمہ دارن کو بچایا گیا اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سکول پنجاب سے مطالبہ ہے کہ جب تک ان ملازمین کی تقرریوں بارے حتمی فیصلہ/ رپورٹ نہیں آ جاتی ان کو تنخواہوں کی ادائیگی فی الفور کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن