٭٭مختصر عدالتی خبریں ٭٭

لاہور(خبرنگار)ایڈیشنل سیشن جج خلیل احمد عاصم نے منشیات کے ملزم عبدالغنی کو ثبوت کی عدم موجودگی کی بنا پر بری کر دیا ٭لاہور ہائیکورٹ نے کیمپ جیل لاہور میں قید ملزم کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی٭ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید کے ضامنوں کو عدالتی شوکاز نوٹس،ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔٭لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرچیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا٭لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی پاکستان سول ایوی ایشن کی تنخواہ اور مراعات کے لیے درخواست پر سیکرٹری ڈیفنس کو ایک ہفتہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا اور درخواست نمٹا دی۔ہائیکورٹ‘اعتراض برقرار‘گوجرانوالہ کے شہری کی جائیداد کی فروخت کیخلاف درخواست خارج۔

ای پیپر دی نیشن