وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی خصوصی ہدایت پر سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے دورہ کیا۔چئیرپرسن سارہ احمد نے سینیٹر ڈاکٹرثانیہ نشتر کا استقبال کیا۔ چئیرپرسن سارہ احمد کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے متعلق بریفنگ دی۔ چئیرپرسن سارہ احمد کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے متعلق بھی بریفنگ دی۔
سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر احساس پروگرامز کے اشتراک سے بیورو میں مقیم بچوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
سینیٹر ڈاکٹرثانیہ نشتر نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا بھی دورہ کیا۔
سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر بچوں کے ہاسٹل گئیں اور بچوں سے ملاقات کی اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے چائلڈ پروٹیکشن سکول کا دورہ کیا۔
سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر آئی ٹی لیب، سٹچنگ کلاسز اور میوزک کلاسز کا بھی معائنہ کیا جو بہترین اقدام ہے۔ چئیرپرسن سارہ احمد کی خدمات اور بچوں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات قابل فخر ہیں۔
چئیرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور بچوں سے بات چیت کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پروگرام اور ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور تمام افسران بھی موجود تھے۔