شدید بارش ‘آسمانی بجلی گرنے سے بھارت ‘نیپال میں ہلاکتیں100ہو گئیں 

لکھنؤ/کھٹمنڈو(نیٹ نیوز) بھارت اور نیپال کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور طوفانی موسم نے تباہی مچا دی ہے۔ بدھ سے اب تک تقریباً 100 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات (IMD) نے ایک الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر اور مشرقی و وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی ہواؤں کا خطرہ موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن