فیروزوالہ(نامہ نگار) فیروزوالہ پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کیساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگا لیا‘ ڈاکو ہسپتال کے دو ملازم اور ساتھی نکلے۔ پولیس نے تینوں ڈاکووں کو حراست لے لیا۔ ڈاکووں نیابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ۔ڈاکووں سے 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی دیگر قیمتی سامان برآمد کر لئے گئے ۔ پولیس نے ڈاکوؤں کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔