گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ ٹیچنگ ہاسپٹل میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جس میں ڈاکٹر عدنان یوسف چیئرمین وائی ڈی گوجرانوالہ،سرپرست اعلی وائی ڈی اے ڈاکٹر عادل رشید چیمہ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انشال ارشد،فنانس سیکرٹری پی ایم اے گوجرانوالہ ڈاکٹر عمیر اکرام،جوائنٹ سیکرٹری پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر زین الحسن،وائس پریزیڈنٹ وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر طیب عارف بٹ،میڈیا سیکرٹری وائی ڈی اے و گرینڈ ہیلتھ الائنس گوجرانوالہ ڈاکٹر وقاص ارشد مغل،نرسز اسوسی ایشن، سٹاف، لطیفن اور پیرامیڈکس نے شرکت کی،احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عادل رشید چیمہ نے پرائیویٹائزیشن کو یکسر مسترد کیا،اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس ٹھیکے داری نظام کو شکست دینے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔