بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بھی عہدے سے استعفی دے دیا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں ثانیہ نشتر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ بطور چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پسماندہ لوگوں کی خدمت کرنا ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے۔ عمران خان مجھے موقع دینے کے لیے شکریہ! آپ کی قیادت میں ملک کے لئے کام کرنا ایک اعزاز ہے۔

ای پیپر دی نیشن