لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما ءوسابق ممبر پنجاب اسمبلی رمضان صدیق بھٹی نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف کاحالیہ دورہ بلوچستان ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔ ہماری قیادت نے ہر دور میں صوبوں اور جمہوری قوتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔ بلوچستان کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے بلوچ قیادت کاقومی دھارے میں آنا بیحد ضروری ہے۔