لاہور (آئی ا ین پی)معروف پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین کے تھیٹر پلے منکی بزنس کی پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر لاہور میں اوپننگ موخرکردی گئی۔یاسر حسین کا تھیٹر ڈرامہ منکی بزنس کراچی کے آرٹس کونسل میں 5 سے 20 اپریل تک پیش کیا گیا تھا۔اس تھیٹر ڈرامے کے مرکزی کردار یاسر حسین اور عمر عالم نے ادا کیے جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں مختلف موضوعات کو چھیڑا اور خوب پذیرائی حاصل کی۔کراچی میں کئی روز تک مسلسل کامیاب شوز کرنے اور ناظرین کی ستائش حاصل کرنے کے بعد اب اس تھیٹر ڈرامے کو لاہور میں پیش کیا جانا تھا جس کے ٹکٹس بھی فروخت ہوگئے تھے۔تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے سبب اس شو کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے منکی بزنس کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے شو کے موخر ہونے کا اعلان کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنی قوم پر اس بزدلانہ اور بلا اشتعال حملے کی مذمت کرتے ہیں۔