جے یو آئی  امیر سندھ مولانا  عبدالقیوم ھالیجوی کا دورہ سجاول

سجاول (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام سندہ کے امیر مولانا عبدالقیوم ھالیجوی سجاول پہنچ کر تاجر ایسوسی ایشن کے صدر نیاز میمن کے انتقال پر ان کے بیٹوں ایاز میمن شہزاد میمن اور بھائی عزیز میمن سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہونے کہاکہ امن کے داعی ہیں اور امن کے داعی رہیں گے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری سمجھ کر ھندوستان نے پاکستان کو للکارا ہے اسکا بھرپور جواب دینے کو ھمہ وقت تیار ہیں انہون نے مزید کہاکہ کہ نریندر مودی قاتل تھا اور اسلام مسلمان دشمن ہے وہ اسرائیل کے ساتھ ملکر سب سے پہلے مساجد کو نشانہ بنا رہاہے پہلا میزائل مساجد پر گرایا گیا ہے جس سے مودی کی اسلام دشمنی واضح نظر آرہی ہے انہون نے کہاکہ ہم صحابہ کرام کے سنت پر چلتے ہوئے تین سو تیرہ کے ھزاروں کے مقابلہ کے لئے کافی ہین انہوں نے مزید کہاکہ پاک وطن ہماری اولین ترجیح ہے پاکستان کا پرچم کسی صورت گرنے نہیں دیں گے، اللّٰہ تبارک وتعالیٰ سے دعائے کہ اس سبز ہلالی پرچم کو ھمیشہ سربلند رکھے۔ اس موقع پر ضلعی نائب امیر مولانا محمد انور سومرو صاحبزادہ عبدالجلیل ھالیجوی ضلعی پریس سیکرٹری محمد حنیف سومرو اور قاری عاصم ھالیجوی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن