’’ یکجہتی پاکستان مہم‘‘ امارات  گروپ کا فوج کیلئے کا عاجزانہ  خراج تحسین ہے: شفیق اکبر

لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین امارات گروپ شفیق اکبر نے وطن پر اعتماد کا اعادہ کرتے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے پاکستان سب سے محفوظ جگہ ہے۔یہ بیان اْس وقت سامنے آیا ہے جب امارات گروپ جو گرانہ ڈاٹ کام، ایجنسی 21 اور دیگر پراپرٹی و ٹیکنالوجی منصوبوں کا ایک بڑا کنسورشیم ہے نے ملک گیر مہم "یکجہتیِ پاکستان" کا آغاز کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بہادر سپاہیوں کی بدولت محفوظ ہیں۔"یکجہتیِ پاکستان مہم " ہمارا فوج کیلئے عاجزانہ خراجِ تحسین ہے ۔انہوں نے کہا امارات نے اپنے تمام آؤٹ بل بورڈز، ڈیجیٹل سکرینز اور سائن ایجز "یکجہتی پاکستان" کے پیغام کیلئے وقف کر دیئے ہیں۔اسلام آباد سے کراچی تک، ہر گلی اور شاہراہ قومی اتحاد اور فخر کا اظہار بن چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن