فوج نے ثابت کر دیا دفاع وطن پر کوئی سمجھوتہ نہیں: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ دفاع وطن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بنیان مرصوص آپریشن میں پاکستان نے بھارتی فوجی اثاثوں کی دھجیاں اڑادیں۔ افواج پاکستان بھارت کو سبق سکھانے کیلئے بھرپور جوابی وار کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہے جس کے خوف سے بھارتیوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ مودی سرکار اپنے ہی نہتے شہریوں پرحملے کرکے ان کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی جو کوشش کررہی تھی وہ بھی ناکام ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن