فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست ڈاکو زخمی ہوگیا۔ تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس زیرحراست ڈاکو شمشاد ولد ریاض ساکن 245 ر ب کو ریکوری کیلئے لے کر جارہی تھی کہ راستے میں شمشاد کے مبینہ نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کرکے اپنے ساتھی کو چھڑالیا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ڈھینگا پھاٹک کے قریب ملزمان کا پولیس سے آمنا سامنا ہوا تو دو طرفہ فائرنگ کے دوران ملزم شمشاد اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوکر سڑک پر گرگیا ۔