سعودی طلبہ سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر 2025 میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کی  طلبہ کی ایک ٹیم ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر2025 میں شرکت کے لیے کولمبس، اوہائیو روانہ ہوگئی۔ ایس پی اے کے مطابق   موھبہ اور وزارت تعلیم کے تحت  سعودی طلبہ 2007 سے انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر میں مسلسل شرکت کررہے ہیں۔سعودی طلبہ نے مجموعی طور پر اس مقابلے میں 160 انعامات جیتے ہیں جس میں 110 گرینڈ پرائز اور50 سپیشل ایوارڈ شامل ہیں۔سعودی ٹیم میں 40 طلبہ شامل ہیں جن کا انتخاب نیشنل اولمپیاڈ فار سائنٹیفک کریٹیوٹی  ابداع 2025  کے فاتحین میں سے کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن