لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میںمزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کانکررز نے چیلنجرز کو 28 رنز سے ہرادیا۔کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثنا ء نے14چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے88 رنز بنائے۔چیلنجرز جواب میں7 وکٹوں پر 137 رنز بنا پائی۔عالیہ ریاض 36 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔فاطمہ ثناء کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں سٹارز نے انونسیبلز کو69 رنز سے ہرادیا۔سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 172 رنز بنائے۔سدرہ امین 59 اور ثنا ء عروج 45 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔انونسیبلز جواب میں 9وکٹوں پر 103 رنز بناسکی۔کپتان منیبہ علی 40 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔وحیدہ اخترنے 4 وکٹیں حاصل کیں۔وکٹ کیپر سدرہ نواز نے دو کیچز کے ساتھ دو سٹمپڈ بھی کئے۔سدرہ امین پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔