\ن لیگ نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا : راشد منیر

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی رہنما محمد راشد منیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ایک سال میں نہ تو مہنگائی کم ہوئی ہے اور نہ ہی ڈالر پٹرول بجلی کے نرخوں میں کمی لائی جا سکی ہے ن لیگ نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے محنت کش صنعتی ورکر کو کم ازکم تنخواہ بھی نہیں مل رہی اور نہ ہی ملکی انڈسٹری بحال ہوئی ہے وفاق اور پنجاب حکومت کے دعوے جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے صنعتی ورکروں کے اجلاس سے خطاب کرتے راشد منیر نے کہاکہ حکومت نے بند صنعتی اداروں کی بحالی کیلئے کوئی نیا اقدام نہیں اٹھا یا مزدور بے یارو مددگار پھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فوری بحال کرنے کیلئے ٹیکس اور بجلی کے نرخوں میں 50 فیصد کمی کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں کسانوں کو سستی کھاد بیج مفت بجلی میسر ہے جس کی وجہ سے وہ ملک اجناس میں خود کفیل ہو گیا ہے مگر یہاں قرضے لے کر ملک کی ترقی کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن