سکیورٹی ڈیوٹی کیساتھ عوامی شکایات کا ازالہ اولین ترجیحات :فیصل کامران

لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا سکیورٹی ڈیوٹی کیساتھ ساتھ عوامی شکایات کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈویژنزکی سطح پر بھی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہر یاں لگا ئی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران کیا۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانی بیٹے کی رقم میں خر د برد کی شکایت پر ڈی ایس پی مزنگ کو فریقین کو خود سننے اور میرٹ پر کارروائی کا حکم دیا۔ اوور سیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دینگے۔اسی طرح بیوہ خاتون کے 21 مرلہ گھر پر قبضہ کی شکایت پر ڈی ایس پی کینٹ کو قبضہ واگزار کروانے کے احکامات جاری کیے جبکہ زمینی تنازعہ پر ایس پی سٹی کو فریقین کو سن کر میرٹ پر کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی او ز وراثتی جائیداد تنازعات میں عدالتی احکامات کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے بزرگ شہری کی بیٹے کیخلاف 7 لاکھ روپے چھیننے اورگھر سے نکالنے کی شکایت پر اے ایس پی شاہدرہ کو الزام علیہ کے خلاف پیرنٹس ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے جبکہ الزام علیہ کی شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیا ں دینے پر ایس پی سٹی کو درخواست گزار کا موقف خود سننے اور موثر کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ 

ای پیپر دی نیشن