شیخوپورہ: جنسی سکینڈل کیس ‘ اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر معطل

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) جنسی سکینڈل کیس میں گرفتار نجی تعلیمی ادارے کے پرنسپل سے تفتیش اور کیس کے دیگر محرکات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی جبکہ محکمہ تعلیم نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی ہے ، ذرائع کے مطابق مرزا ورکاں روڈ پر واقع پرائیویٹ تعلیمی ادارہ نور الہدیٰ سکول کے پرنسپل ارسلان احمد سے تفتیش اور کیس کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کیلئے ایف آئی اے ، محکمہ پولیس ، محکمہ تعلیم اور سپیشل برانچ کے افسروں پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ۔ جے آئی ٹی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت سے رجوع کرے گی اور ویڈیوز میں نظر آنے والی خواتین و طالبات کی شناخت کیلئے بھی کارروائی کرے گی جبکہ سکول کو رجسٹریشن کے بغیر چلائے جانے کے حوالے سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات میں اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر صدر مرکز محمد عرفان کوملی بھگت کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر تحصیل شیخوپورہ کی بھی جواب طلبی کی گئی ہے۔دوسری طرف نورالہدیٰ سکول کی ہائی کلاسز کی بلڈنگ کو بھی سیل کردیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن