لاہور(کامرس رپورٹر ) ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے تجویز دی کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مانیٹری پالیسی ریٹ میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کے نتیجے میں مزید افراط زر، معاشی جمود اور صنعتی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افراط زر کو کنٹرول کرنے کیلئے پاکستان میں پالیسی ریٹ ٹول کا استعمال غیر فائدہ مند رہا ہے۔ کیونکہ پاکستان کی معیشت مالیاتی شعبے کے ساتھ کم مربوط ہے۔